بروز جمعرات، 14 مئی 2026ء کو گورنمنٹ ڈگری کالج کرگل کے سیمنار ہال میں پرنسپل پروفیسر دیسکیت انگمو کی سرپرستی میں ایک شاندار کثیر اللسانی مشاعرہ منعقد ہوا۔۔

May 14, 2026 Department of Urdu Academic


اس ادبی تقریب کا اہتمام شعبۂ اُردو کے صدر جناب پروفیسر جواد جالب امینی نے ادبی و خطابی سوسائٹی گورنمنٹ ڈگری کالج کرگل کے اشتراک سے کیا۔ مشاعرے میں یو ٹی لداخ کے ممتاز اور معروف شعراء نے شرکت کی جبکہ اردو، پرگی اور شینا زبانوں میں یہ پر وقار اور یادگار شعری محفل کئی گھنٹوں تک سامعین کو محظوظ کرتی رہی۔پروگرام کی نظامت کالج کے طالب علم محمد توحید نے نہایت اعتماد اور وقار کے ساتھ پرجوش انداز میں انجام دی۔
تقریب کا آغاز روایتی لداخی کھاتق سے مہمانوں کے استقبال سے ہوا۔آغا سید ہادی شاہ آغا صاحب کا استقبال ڈاکٹر عیسیٰ محمد نےاسسٹنٹ پروفیسر اُردو نے اور روایتی کھاتق سے شیخ بشیر شاکر صاحب اور کا استقبال صدر شعبۂ ڈاکٹر شمس عارف نیازی ، اسسٹنٹ پروفیسر اردو نے کیا، ، جبکہ پدما شریٰ آخوند اصغر علی بشارت صاحب کا استقبال پرنسپل ڈگری کالج کرگل پروفیسر ڈیسکت انگمو کے ہاتھوں ہوا۔
اس کے بعد خطبۂ استقبالیہ ڈاکٹر شمس عارف نیازی، اسسٹنٹ پروفیسر اُردو نے پیش کیا۔
مشاعرے کا باقاعدہ آغاز کالج کی طالبہ محترمہ فاطمہ ذاکری نے پروین شاکر کے کلام سے کیا، جس کے بعد حاجی فدا وزیر صاحب، فدا علی کرکیتی صاحب، تقی خان نایاب صاحب، ڈاکٹر شمس عارف صاحب، محترم شفیع ساگر صاحب، محترم ناصرالدین خفی صاحب، پروفیسر جواد جالب امینی صاحب، پروفیسر محمد علی شبیر صاحب، حاجی محمد حسین رہنما صاحب، آغا سید ہادی شاہ آغا صاحب اور پدما شری آخوند اصغر علی بشارت صاحب نے اپنا فکر انگیز اور دلنشیں کلام پیش کیا۔